صوبے کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند کا بیان
کوئٹہ(مسائل نیوز)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبے کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا عمل جاری ہے
تمام پولنگ اسٹیشنز پر پر امن طریقے سے ووٹنگ ہو رہی ہے
حکومت نے شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں
- Advertisement -
الیکشن کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔
لوگ اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔