Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

کوئٹہ شہر، 18گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین مشکلات کا شکار

1 1,166

کوئٹہ(مسائل نیوز) جناح کالونی رئیسانی روڈ،سبزل روڈ،بروری آخری اسٹاپ قمبرانی روڈ اور کرانی فیڈر سے ملحقہ دیگر گنجان آباد محلوں میں اٹھارہ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیسکو نے صارفین کو شدیدذہنی ازیت کا شکار بنا دیا ہے کیسکو کرانی فیڈر اور مرکزی شکایات سیل بھی غیر فعال رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موسم گرم ہوتے ہی بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کیسکو نے بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ لوڈیشڈنگ مزید بڑھا دی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔ کیسکو کے شکایات مراکز کے ٹیلی فون نمبرز دن رات مصروف رکھے جاتے ہیں تاکہ عوامی شکایات سے دور رہا جا سکے جناح کالونی رئیسانی روڈ،سبزل روڈ،کلی قمبرانی،پشتون آباد، سریاب، کرانی روڈ، نواں کلی سمیت اکثر گنجان آباد کا کوئی پرسان حال نہیں کرانی فیڈر کے علاقے جناح کالونی رئیسانی روڈ گزشتہ پانچ روز سے رات بارہ سے صبع پانچ بجے تک پانچ گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے

- Advertisement -

جبکہ دن اور شام کے اوقات میں بجلی بند رکھ کر صارفین ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا گیا ہے بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہریوں کے معاملات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزارت پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے

کہ کوئٹہ میں بجلی کے مصنوعی بحران کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ کیسکو کی مجرمانہ غفلت کے باعث صارفیں مذید مشکلات کا شکار نہ ہوں بالخصوص کرانی فیڈر کے اہلکاروں سے باز پرس کی جائے۔

1 Comment
  1. […] میں کیسکوبلوچستان کی جانب سے مسلط کیاگیا اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،وولٹیج کی کمی وبیشی اورنامناسب رویہ کے خلاف بی این پی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.