Ultimate magazine theme for WordPress.

شوبزکو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ اور ان کے شوہرکورونا میں مبتلا

2 823

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اورماڈل آشکا گوراڈیا اور ان کے شوہر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔خیال رہے کہ کچھ عرصے قبل ہی آشکا گوراڈیا نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔آشکا گوراڈیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر انکشاف کیا ہیکہ وہ اور ان کے امریکی شوہر برینٹ گوبل کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں

- Advertisement -

اور ہم دونوں گھر پہ قرنطینہ ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میاں بیوی اس وقت امریکا میں اپنے گھر میں موجود ہیں۔آشکا گوراڈیا کے مطابق ہم دونوں کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور ہم میں کسی قسم کی علامات نہیں تاہم میڈیکل رپورٹ کے مطابق ہمیں کورونا ہوا ہے۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہ کریں،کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.