Ultimate magazine theme for WordPress.

گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری، موجیں لگ گئیں، حکومت نے اہم اعلان کردیا

0 410

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان کے صوبہ پنجاب میں آج کل ٹریفک پولیس گاڑیوں کو روک کر ان کے شیشوں پر لگے کالے اسٹیکر اتار رہی ہے۔ یہ اسٹیکر گاڑیوں کی سائیڈ کے شیشوں اور پچھلی طرف موجود اسکرین کو سیاہ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ایک دن میں 155 گاڑیوں کو روک کر ان کے شیشوں پر لگے کالے اسٹیکر اتارے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2007 میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پر تمام صوبوں کی محکمہ داخلہ نے بیک وقت گاڑی کے کالے شیشے رکھنے پر پابندی عائد کی تھی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں سڑکوں پر موجود ایسی گاڑیاں جن کے شیشے کالے ہیں ان کو روک کر ان کی تلاشی لی جائے اور ان کے کالے اسٹیکر اتار دیے جائیں۔اس نوٹی فکیشن میں کالے شیشوں سے متعلق اتنی ہی بات کی گئی ہے۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹو پارٹس اینڈ ایسیسریز مینوفیکچررز کے سابق سیکریٹری جنرل محمد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بننے والی کسی بھی کار کے شیشے کالے نہیں کیے جاتے۔ جتنی بھی باہر کی کمپنیاں ہیں ان کے دیگر ملکوں کے بنائے جانے والے ماڈلز میں کالے شیشے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن پاکستان کے ماڈلوں میں یہ نہیں ہوتا۔

درآمدی کاروں کا کاروبار کرنے والے لاہور کے ایک تاجر کا کہنا ہےکہ ہم جاپان سے جتنی بھی کاریں امپورٹ کرتے ہیں ان کی اکثریت کے پچھلے تین شیشے کالے ہوتے ہیں البتہ فرنٹ اور پہلی سیٹوں کے کالے نہیں ہوتے کیونکہ جاپان میں اب یہ قانون بنا دیا گیا ہے۔ اس لیے تقریبا ہر گاڑی ایسے ہی آتی ہے۔ میرے خیال میں شاید گاڑی میں بیٹھے افراد کی پرائیویسی کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.