سندھ میں تو موٹر وے بس نام کی ہی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان
اسلام آباد(مسائل نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سندھ میں تو موٹروے بس نام کی ہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے چیئرمین این ایچ اے سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے موٹر ویز اور ہائی ویز کا حال دیکھا ہے؟ کیا آپ نے چترال گلگت ہائی وے کی حالت دیکھی ہے؟ مجھے بتایا گیا ہے کہ کاغذوں میں3 بار چترال گلگت ہائی وے بن چکی ہے۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں تو موٹر وے بس نام کی ہی ہے، ملتان سکھر موٹر وے پر کوئی ریسٹ رومز موجود نہیں۔
چیئرمین این ایچ اے نےعدالت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اقدامات کر رہے ہیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے چیئرمین این ایچ اے سے سوال کیا کہ آپ کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ آپ کی ڈیوٹی لگا دیں گے کہ روزانہ ملتان سکھر موٹر وے پر سفر کریں، اگلی تاریخ پر تیاری کر کے آئیں،تمام سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔