گلاب کہاں پہنچا؟ شہری ہو جائیں تیار، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی
ممبئی(مسائل نیوز)سمندری طوفان گلاب کے باقیات کے اثرات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سسٹم بھارتی گجرات کی جانب گامزن ہے، یہ سسٹم بحرہ عرب میں آکر دوبارہ سے تقویت حاصل کرے گا ،بحرہ عرب میں سسٹم کی موجودگی سے ساحلی پٹی سمیت سندھ میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 28 ستمبر(آج) تا 2 اکتوبرتک کراچی ، حیدراباد ، ٹھٹھہ ، بدین و دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں بیلا، آوران، کھچ و دیگر میں بھی بارشیں متوقع ہیں ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 30 ستمبر تا 3 اکتوبر سمندر میں طغیانی رہے گی،اس دوران معمول سے کافی بلند لہریں ہونگی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 30 ستمبر تا 3 اکتوبر تک ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے۔
محکمہ مو سمیات نے تیز ہواؤں یا آندھی سے بھی نقصان کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔