پاکستان کی ترقی بلوچستان سے جڑی ہے، آرمی چیف
کوئٹہ (مسائل نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان سے جڑی ہے، امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے۔
آرمی چیف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی دیرپا ترقی، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، وفاقی اورصوبائی ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی سےجڑی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے امن و امان کی بحالی کیلئے بہت قربانیاں دیں، امن و امان کے قیام سے ہی ترقی ہوتی ہے۔