کسانوں نے ایک بار پھر پورے بھارت کو بند کردیا
پنجاب کے وزیراعلی نے بھی بھارت بندکی حمایت کی . مودی سرکار نے پورے بھارت میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا اور جگہ جگہ خار دار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں . دارالحکومت نئی دہلی میں کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی . کسان مودی سرکار کی طرف سے نافذ کیے گئے متنازع تین زرعی قوانین کے خلاف ایک سال سے سراپا احتجاج ہیں . لاکھوں کسان تین نئے فارمنگ بلز پر عمل درآمد کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، جس سے زرعی تجارت کے قوانین تبدیل ہوجائیں گے . . .