MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ سیلابی صورتحال اور شاہد اقبال بگھور کے قابل تحسین عزائم

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف

سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں نے ساری قوم کو بجا طور پر تشویش سے دوچار کررکھا ہے اور حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بھرپور طریقے سے بروئے کار لا رہی ہے ۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہء پاکستان میاں محمد شہباز شریف ،سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ ء پاکستان عمران خان ، ارباب بست و کشاد اور سماجی رفاہی تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں مشکلات سے دوچار بہن بھائیوں کی مدد اور ریلیف کے لئے متحرک ہو چکی ہیں جو کہ نہایت خوش آئند اقدام ہے۔ انشاءاللہ بجا طور پر توقع ہے کہ آزمائش کا یہ مرحلہ بھی اہل وطن حسب روایت اعتماد اور اتحاد کے ساتھ طے کر لیں گے ۔ بلا شبہ اس وقت وطن عزیز میں سب سے بڑا ایشو سیلاب کا ہے لہذا اس نازک صورتحال میں ہمیں من حیٹ القوم اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ متاثرین کے ریلیف وامداد کے لئے شب و روز کوشاں رہنے کی ضرورت ہے ۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی کو ہمت و حوصلے کا پیکر بن جانا چاہیے ۔اسلامی تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں مسلمانوں نے باہم اتحاد و یگانگت ،صبر و تحمل اور ایثار و اخوت کی لازوال مثالیں قائم کیں ۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ نامساعائد حالات کا متحدہوکر مقابلہ کیا ہے اور اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالی ا نے ہماری قوم کو ہمت اور جرات و بہادری اور عزم و حوصلہ جیسی خوبیوں سے خصوصی سرفراز کیا ہے ۔ جیسے بانی ء پاکستان مرد آہن قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمت، حوصلہ ،جرات و بہادری کی پوری دنیا معترف ہے۔ جن کی قیادت میں رسول عربی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے نام لیواوں کے لیے ایک آزاد مملکت خداداد کا قیام عمل میں آیا ۔ یہ قائدا عظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت ہی تھی کیونکہ آپ نے گلشن خزاں رسیدہ کو بہار جاودانہ ،چراغ سحری کو کوکب زمانہ ،دربدر بھٹکنے والوں کو مالک آشیانہ اور نا قابل اعتبار فسانےکو ترانہ بنا دیا ۔ شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کیا خوب کہتے ہیں ۔

امیری میں، فقیری میں، شاہی میں، غلامی میں

کچھ کام نہیں بنتا ،بے جرآت رندانہ

قارئین محترم!
حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی عظمت ایک مسلمہ حقیقت ہے ۔ علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے انہیں کے لئے تو کہا تھا ۔

میری مشاطگی کی کیا ضرورت حسن معنی کو

فطرت خود بخود کرتی ہے لالے کی حنا بندی

نگاہ بلند سخن دلنواز جاں پرسوز
یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے

جی تو میں عرض یہ کر رہا تھا کہ وطن عزیز میں موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر پوری قوم کو متحد ہوکر مشکلات سے دوچار اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کرنی چاہئے کیونکہ متاثرہ علاقوں میں بسنے والے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد بے سروسامانی کا شکار ہو چکی ہے اور متاثرین کو طرح طرح کے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد بے گھر ہو چکی ہے ۔ میڈیا نے متاثرہ علاقوں میں مجبوروبے بس انسانیت کے جو مناظر دکھاءے وہ بہت افسوس ناک ہیں ۔ انسانیت کے درد کا احساس جگانے والی نامور شاعرہ شاہدہ لطیف اس صورت حال کے تناظر میں انسانیت کے درد کا احساس یوں جگاتی ہیں۔

آسماں روتا ہے
یہ زمیں ہلتی ہے
گاؤں کے پہاڑوں سے
پانی بھرنے والے کی
جب بھی لاش ملتی ہے

- Advertisement -

قارئین محترم !

اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے یوں تو اس وقت پوری قوم آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ علاقوں میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لیے متحرک ہو چکی ہے اور ہونا بھی چاہیے کیونکہ یہی اسلامی اخوت کا تقاضہ ہے ۔ تو اس کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں اور سوشل ورکرز بھی خدمت خلق کے عظیم جذبے سے سرشار ہوکر میدان عمل میں آ چکے ہیں ۔ ان سوشل ورکرز میں ایک نام ضلع خوشاب کے نامورسوشل ورکر اور خدمت خلق کے بے لوث جذبے سے سرشار ملک شاہد اقبال بگھور کا ہے۔ ان کا آبائی تعلق ضلع خوشاب کے قصبہ آدھی کوٹ سے ہے ۔ مجبور و بے بس انسانیت کی بے لوث خدمت کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ۔ یہ ہردلعزیز مخلص ،ملنسار ، پروقار اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک نامور نوجوان ،قانون دان ملک شاہد اقبال بگھور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا وطیرہ بناءے ہوءے ہے۔ گویامخلوق خدا کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار پروقار ملک شاہد اقبال بگھور کی شخصیت اس شعر کی عکاسی کرتے ہوئے نظر آتی ہے اور یہی اس ہردلعزیز نوجوان کا محورومقصد بھی ہے ۔

خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں، بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارے

میں اس کا بندہ بنوں گا ،جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا

ضلع خوشاب کے اس نامور سپوت نے موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اس مشکلات سے دوچار اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں کیمپ قائم کرکے فنڈریزنگ شروع کر دی ہے ۔ ملک شاہداقبال بگھور کے مطابق اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے نا صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی پاکستانی بھائی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ متاثرین سیلاب کے لیے اکٹھا کئے جانے والے اس فنڈ کی ایک ایک پائی ان تک پہنچائی جائے گی ۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین امداد کے لیے آگےآنا چاہیے اور اپنا عملی کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھورکا کہنا تھا کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کی تعمیر و ترقی ، اس کو درپیش بحرانوں اور مسائل سے نکالنے کے لیے ہمیں من حیث القوم اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے ۔
انسانیت کے خدمت کے جذبے سے سرشار ، ہمت وپیکر کی مثال ،ملک شاہد اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھ پر یہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ جس نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار کیا ہے اور بلاشبہ یہ بہت عظیم جذبہ ہے ۔بقول شخصے۔

خدمت خلق کے واسطے پیدا کیا انساں کو

ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں

قارئین محترم ، عوامی امنگوں کےترجمان سوشل ورکرایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال بگھور کی ان باتوں سے بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے کے ان کے خیالات اور عزائم وطن عزیز میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کس قدراہم ہیں ۔ شاہد اقبال کے قابل تحسین عزائم ہمیں اس بات کی بھی دعوت دیتے ہیں کہ ہم ملک و قوم کے مفاد کے لئے اپنا بھرپور کرداراداکریں۔ ملک شاہداقبال بگھور جیسے باہمت ،بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کو دیکھ کر ایک امید بندھتی ہے اور بہت عظیم ہیں وہ لوگ جو ظلمت شب میں اپنے حصے کی شمع تو جلاتے جارہے ہیں ۔

بقول شاعر :_

شکوہء ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا

اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد میں فنڈ ریزنگ کیمپ پر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا،ڈاکو سامان اور نقدی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.