MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کتنی شادیاں ہوں گی؟ ہاتھ کی لکیریں کیا بتاتی ہیں؟

2 541

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کتنی شادیاں ہوں گی؟ ہاتھ کی لکیریں کیا بتاتی ہیں؟

ہت سے لوگوں کے ہاتھ میں شادی کی چار سے پانچ لکیریں ہوتی ہیں۔ لیکن شرط یہ ہے کہ شادی کی لکیریں شوخ، گہری اور صاف ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ابھارِ زہرہ جو کہ انگھوٹے کے نیچے اور زندگی کی لکیر کے اوپر کا ابھار ہو، یہ بھی سوجا ہوا ہو یا ابھرا ہوا ہو، ساتھ میں قسمت کی لکیر بھی بڑی صاف اور گہری لکیر کے ساتھ کامیابی کی لکیر بھی موجود ہو، پھر تو ہم چار سے پانچ شادیوں کی علامت بتاسکتے ہیں اور یہ شادیاں ہوں گی بھی۔

چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ عوام کیلئے بری خبر

شادی کی چار یا پانچ لکیریں ہاتھ پر موجود ہیں اور معمولی معمولی وہ لکیریں چلی ہیں اور پھر ختم ہوگئیں، ساتھ میں قسمت کی لکیر بھی کوئی خاص اچھی نہیں، ابھار زہرہ بھی پچکا ہوا یا دبا ہوا ہے اور اس کے ساتھ دماغ کی اور زندگی کی لکیر زنجیردار ہے

لڑکا چھوٹی بچی کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پکڑا کیا

- Advertisement -

تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ چار یا پانچ شادیاں ہوں گی، ایسی لکیریں چاہے مرد کے ہاتھ پر ہوں، عورت کے ہاتھ پر ہوں یا لڑکا یا لڑکے کے ہاتھ پر ہوں، تو ایسے افراد کی شادی نہیں ہوتی، کیونکہ شادی کی چھوٹی چھوٹی اور کمزور لکیریں ہیں۔

اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایسے لوگوں کا افیئر چل سکتا ہے مگر شادی نہیں ہوتی، افیئر بھی کوئی مضبوط نہیں ہوتا، بالکل معمولی معمولی لکیریں ہوتی ہیں یعنی کے تین،

چار یا پانچ جگہوں پر افیئر، عشق و محبت ہوسکتا ہے مگر یہ محبت و عشق کبھی کامیاب نہیں ہوتا کیونکہ ان کے ہاتھ کی دیگر لکیریں بمعہ شادی کے بہت زیادہ کمزور ہیں اور خداناخواستہ ایسے لوگ شادی کریں گے

تو لڑکا اپنے ساتھ لڑکی کی زندگی بھی برباد کرے گا اور لڑکی اپنے ساتھ لڑکے کی زندگی بھی برباد کرے گی مگر حاصل جمع کچھ نہیں ہوگا۔

اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ جس کے ہاتھ میں اس طرح کی لکیریں موجود ہوں، وہ شادی نہ کرے تو بہتر ہوگا۔ ان لکیروں کو اپنے دوستوں، جاننے والوں، رشتہ داروں اور اپنے ہاتھ میں تلاش کریں۔ اگر ایسی لکیریں موجود ہوں تو ان کے حق میں بہتر یہی ہے کہ ان کو ان کے حال پر چھوڑ دو۔ اس کے ساتھ ہی میرا آپ کا اور ہم سب کا اللہ حافظ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] کتنی شادیاں ہوں گی؟ ہاتھ کی لکیریں کیا بتاتی ہیں؟ […]

  2. […] کتنی شادیاں ہوں گی؟ ہاتھ کی لکیریں کیا بتاتی ہیں؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.