MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

ہماری سیاست مفادات کیلئے نہیں،ملک نعیم بازئی

کوئٹہ (مسائل نیوز )صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالون کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے ہماری سیاست مفادات کیلئے نہیں عوام کی خدمت کیلئے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود پنجپائی کے سردار مولا گل ساسولی ،حاجی انور شاہوانی ودیگر معتبرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے غریب عوام کی خدمت کرنے سے دلی سکون ملتا ہے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت اولین ترجیح ہے حلقہ کے عوام میرے دست وبازو ہیں گزشتہ تین سالوں کے دوران علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے

- Advertisement -

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کے تمام عوام مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست مفادات کیلئے نہیں بلکہ ہم سیاست اور عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں عام کی مسائل سننے اور حل کرنے کیلئے میرے گھر کے دروازے 24گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہوئے ہیںاقربا پروری کی بجائے عوام کی خدمت انہیں سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے ہم خالی خولی دعوے نہیں کرتے ہیں بلکہ عملی طور پر عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنادی ہے کیونکہ عوام نے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے ان کی مشکلات دور کرنا میری ذمہ داری ہے

حلقہ میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے عوام کی امانت ہیں جس میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائیگی گزشتہ چالیس سالوں سے غریب عوام کو کبھی مذہب اور کھبی قوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اب عوام باشعور ہوچکے ہیں آئندہ اپنے نمائندوں کی کارکردگی کو دیکھ کر عوام دوست ایماندار مخلص قیادت کا ساتھ دینگے کسی کے خوشنما نعرون کے دھوکے میں ہیں آئینگے جنہوں نے ماضی میں تعلیم صحت سڑکوں کی تعمیر بجلی اور پانی جیسے اہم ایشوز پر کوئی توجہ نہیں دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.