عوام کی بلاامتیاز خدمت کرتاہوں اور کرتا رہوں گا، مٹھا خان کاکڑ
ژوب( خ ن) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ و ماحولیات مٹھاخان کاکڑ نے کہا کہ ہماری تین سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے میں نے پوری زندگی میں زیلی خیلی پر یقین نہیں رکھا اور نہ ہی کبھی رکھوں گا میں اپنے عوام کی بلاامتیاز خدمت کرتاہوں اور کرتا رہوں گامیں نے اپنی تین سالہ اقتدار میں مختلف سکیمات منظور کرو ائے ہےں جس میں نئے سکولوں سڑکوں،ہسپتالوں کی تعمیر اور آب نوشیکی سکیمات کو ژوب کے مختلف علاقوں کو دیئے ان میں سے اکثر تکمیل کے قریب ہیں اور کچھ پر کام ہو رہا ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی تادوزئی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ہماری کارکردگی کی وجہ سے لوگ جوق در جوق ہماری قافلے اور بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اس شمولیتی تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں عوام جمعیت اور مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر صوبائی وزیر مٹھاخان کاکڑکے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں۔
شمولیت کرنے والوں میں ملا عین الدین تادوزئی، حاجی تعویذ خان تادوزئی، رحیم شاہ تادوزئی، عبدالمالک تادوزئی، گلاب شاہ تادوزئی، آختر تادوزئی، ولی محمد، عبداللہ، علی گل،نصیب اللہ، حبیب اللہ، واحد خان، حسن گل،اجمل،محمد یوسف، رفیق خان، نقیب اللہ، امیرگل،شیرجان،شاہ ولی،عالم خان، خان داد،قیوم،عبدالرحیم، سراج الدین، گل رحمان،قادر خان، ہیرات خان، ظریف، علاو دین،رحمت اللہ، غفار خان، علی خان، حضرت خان، سلیم اللہ، محمد ظاہر،صدر دین،ایوب خان، جاوید خان، عصمت اللہ، صابر خان، عبدالواحد،افضل شاہ، حیدر خان، قطب خان، نواب خان، حیات خان اسلم خان، ملاانور، عبدالنان، مخامد، عبدالواحد ،عبدالخالق، عبدلرزاق، یوسف جان،رحمت،فاروق خان، شربت خان، عجب خان، نذر خان، آمین اور نعیم اللہ نے شمولیت کی۔
شمولیتی تقریب سے سردار ناصر خان ناصر، عبداللہ جان کاکڑ، تواب تادوزئی،ظاہر کاکڑ، ملا عین الدین تادوزئی نے بھی خطاب کیا ۔
[…] (مسائل نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی قیوم آغا میر یاسین مینگل سعداللہ […]