بی این پی روشن خیال بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ(مسائل نیوز / اسٹاف رپورٹر) ہزارہ قوم کے نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت حوصلہ افزااقدام ہے ،ترقی پسند روشن خیالات و افکار کو پروان چڑھا رہے ہیں،پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نہ کہ بلوچوں بلکہ بلوچستانیوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں جو وقت و حالات کی عین ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری مبارک ہزارہ ناصر حیدری ہزارہ نے علمدار روڈ پر لیاقت علی ہزارہ آصف علی ہزارہ ذوالفقار علی ہزارہ نے صادق علی ہزارہ فضل ہزارہ حبیب ہزارہ رضا ہزارہ الیاس ہزارہ محمد مہدی ہزارہ فدا حسین ہزارہ سمیت دیگر کی شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر رضا کھیازئی کامران کشانی حاصل بلوچ غضنفر کھیترانمیر رسول مینگل قادر سمالانی بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی روشن خیال بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے جس میں بلوچستانی شمولیت کر کے پارٹی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے قوم دوستی وطن دوستی کا ثبوت فراہم کر رہے ہیں پارٹی بلا رنگ و نسل و قومیت تمام مظلوم اقوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے کوئٹہ کی سب پارلیمانی جماعت بی این پی ہے 2018کے انتخابات میں ہم نے بلوچ پشتون ہزارہ پنجابی اور دیگر اقوام کے حقوق کے لئے بات کی آج بھی ہم سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں جدوجہد کر رہے ہیں ہم تنگ نظری تعصب نسل پرستی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم بلوچستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں ہماری جدوجہد مظالم انسانوں کیلئے ہے بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حق کے حصول کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کرتے رہیں گے معاشرے میں تنگ نظر سوچ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں
آج اربوں روپے لیپس ہو رہے ہیں مگر کوئٹہ اور گوادر کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں حکومتی نااہلی کی انتہاہے اربوں روپے لیپس ہو رہے ہیں کوئٹہ اور گوادر اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں پانی صحت تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جائے موجودہ حکومت اور ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کے وجہ سے فنڈز واپس گئے جس سے آج یہ صورتحال ہے بی این پی کے خلاف جو سازشیں کی جا رہی ہیں
آج کی شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ بی این پی کو عوامی پذیرائی اب بھی حاصل ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں بی این پی ورکر عہدیداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں پر کھڑی نظر رکھیں اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو مزید مضبوط اور متحرک بنانے کی جدوجہد کریں جو وقت و حالات کی ضرور ہے مقررین نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے بھائی ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ حاصل کر چکے ہیں انہیں باعزت طریقے سے وطن واپس بھیجا ہے غیر قانونی شناختی کارڈ پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں ۔