کورونا وائرس کی وبا خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے،رحمت صالح بلوچ
حب (مسائل نیوز ڈیسک) نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر بلوچستان اور سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے نیشنل پارٹی ضلع پنجگور کے عوام اور نیشنل پارٹی کے تمام کارکنان سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کی وبا خطرناک صورت حال اختیار کرچکی ہے
خاص طور پر مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع (پنجگور،کیچ، گوادر)میں مریضوں کے تعداد اور اموات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہ ے انہوں نے تمام دوستوں اورتمام سیاسی تنظیمی سر گرمیوں کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا بھی کہاانہوں نے کہا کہ اس دوران ضلعی رابطہ آفس بند رہیگی کارکنان کو چاہئے کہ محتاط رہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں اور عوام کو آگاہی دیں عوام الناس کو تاکید کریں کہ اپنے قریبی ویکسینیشن سینٹر جاکر ویکسین لگائیں۔