Masael Quetta

منشیات تیار کرنیوالے قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، جنرل باجوہ

0 724

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اے این ایف کی پاکستان میں انسداد منشیات آپریشنز اور کردار کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

جنرل باجوہ اے این ایف کے افسران اور عملہ سے بھی ملے اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح طور پر اپنے دورے کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.