MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کے بلوچ ، پشتون اقوام کسی تقسیم کے متحمل نہیں ہوسکتیں ، لشکری رئیسانی

2 865

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے بلوچستان کی بلوچ ،پشتون اقوام کسی تقسیم کی متحمل نہیں ہوسکتیں ، صوبے کو درپیش بحرانوں کا مقابلہ یکجا ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے۔ بلوچستان میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے منعقدکئے جائیں۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت کے ملک شیر علی کرکٹ گراؤنڈمیں کرکٹ ،فٹبال، والی بال، کشتی، جمپ، دوڑ ، رسہ کشی، مارشل آرٹس، جمناسکٹ، ودیگر کھیلوں کے مقابلوں کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پربلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ ، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کردسمیت علاقائی معتبرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد پر نصیر خان کاکڑ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگ ایک طویل عرصے سے مختلف پریشانیوں کا شکار غموں میں مبتلا ہیں

ایسے میں کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد سے جہاں دور درواز سے آنے والے لوگوں کو ایک دوسرے سے بالمشافہ ملنے کا موقع ملتا ہے وہیں وہ ایک دوسرے کا حال احوال بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے لوگ کھیلوں میں بھر پور حصہ لیں اور ان کی پریشانیوں میں کسی حد تک کمی آئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخیر حضرات نصیر خان کاکڑ کی تقلید کرتے ہوئے بلوچستان کے تمام اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے منعقدہ کراتے ہوئے معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.