Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیرِ اعظم عمران خان کا صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو میسر آنے والے ریلیف پر اطمینان کا اظہار

1 886

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو میسر آنے والے ریلیف پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کا موجودہ پروگرام ملکی تاریخی کا سب سے بڑا اور تاریخی پروگرام ہے،صحت سہولت کارڈ سے ہیلتھ سیکٹر میں ایک نیا نظام تشکیل پا رہا ہے،موجودہ پروگرام سے پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں کو فروغ حاصل ہوگا اور انہیں دیہی اور دور دراز علاقوں میں اپنی خدمات کی فراہمی

- Advertisement -

میں مدد ملے گی۔ بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت کے شعبے میں حکومت کے تاریخی اقدام صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیرِ صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا، وفاقی و صوبائی سیکرٹری صاحبان برائے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ کی فراہمی، مستفید ہونے والے افراد کے اعداد شمار اور اب تک اس پروگرام پر ہونے والے اخراجات اور اسکے نتیجے میں عوام کو پہنچنے والے ریلیف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.