چاہتی ہوں لوگ اسکینڈل کے بجائے کام کی وجہ سے جانیں‘ کنزہ ہاشمی
کراچی (ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں لوگ کسی اسکینڈل کے بجائے ان کے کام کی وجہ سے جانیں۔کنزہ ہاشمی نے کچھ روز قبل نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے اپنے کام اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں کنزہ نے کہا کہ
میں چاہتی ہوں جب بھی میرا نام لیا جائے تو یہ یاد ہو کہ میں نے کتنا کام کیا ہے، میں نہیں چاہتی کہ میرا نام کوئی اس وجہ سے لے کہ اس کی کیا خبریں آئی ہیں یا کسی نے اس کے بارے میں کیا کہا ہے۔تنقید اور ٹرولنگ کا کبھی سامنا نا کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس ان سب کیلئے وقت نہیں ہوتا کہ سوچوں کس طرح ہٹ ہونا ہے، میں چاہتی ہوں صرف کام اچھا ہو۔