نیہا ککڑ نے خودکشی کا کیوں سوچا؟ گلوکارہ نے تلخ ماضی سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی(ویب ڈیسک) معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے تلخ ماضی سے پردہ اٹھا دیا جب انہیں خودکشی کرنے کے بارے میں سوچنا پڑا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں جب گلوکارہ نیہا ککڑ اور ان کے بوائے فرینڈ ہیمانش کوہلی کے درمیان بریک اپ ہوا تو یہ وقت گلوکارہ کے لیے انتہائی سخت تھا۔ اس کے بعد 2019 میں نیہا ککڑ
نے اپنے گلوکار دوست وی بور پرشا کے ساتھ کام شروع کیا، لیکن بریک اپ کے بعد نیہا ککڑ بہت اداس تھیں اور انہیں افواہوں کے طوفان نے گھیر رکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں نیہا ککڑ نے افواہوں سے تنگ آکر انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا اور اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔ گلوکارہ نے لکھا ’میں اس وقت شدید مشکلات سے دو چار ہوں، نہ جسمانی طور پر سکون ہے اور نہ ہی ذہنی طور پر، میرے متعلق افواہیں پھیلانے والے یہ نہیں سوچتے کہ میں بھی کسی کی بہن اور بیٹی ہوں