MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تکنیکی فورم کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

4 915

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے ،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، ہم اپنے مفاد کے پیش نظر، منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کو روکنے کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے،آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کریں گے،افغانستان میں قانون کیسا ہونا چاہیے، کس کو کیا اختیارات حاصل ہونگے

- Advertisement -

، کس کے کیا حقوق ہوں گے، فیصلے خود افغانوں نے کر نے ہیں ،پاکستان بطور پڑوسی، امن کیلئے دعاگو بھی ہے اور مدد بھی جو ممکن ہوئی ہم کرتے رہیں گے، اگست کے پہلے ہفتے میں جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کا عملی طور پر کام شروع ہو جائے گا ۔ پیر کو ایف اے ٹی ایف،افغانستان کی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہاکہ میں نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اپنا موقف پوری قوم کے سامنے پیش کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دد طرفہ گفتگو میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کر چکا ہوں، اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کر چکا ہوں، ہندوستان، ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.