امریکی اداکار زیک ایفرون کا امریکا چھوڑنے کا فیصلہ
لاس اینجلس (ویب ڈیسک)امریکی اداکار زیک ایفرون نے امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع اپنا گھر 53 لاکھ ڈالر میں فروخت کردیا۔ جس کے بعد اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ مکمل طور پر آسٹریلیا منتقل ہوجائیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ زیک ایفرون اس وقت فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود ہیں اور وہ یہیں پر گھر خریدنا چاہتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکار نے جس گھر کو فروخت کیا اس میں 5 کمرے اور جِم سمیت دیگر چیزیں تھیں اور اندر سے یہ گھر انتہائی خوبصورت تھا۔