نوشہرہ (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں شرح نو چار فیصد ہونے پر مخالفین حیران ہیں اور جھوٹ کا الزام لگا رہے ہیں ،ہم دھاندلی سے نہیں نیٹرل امپائر سے جیتنے والے ہیں،پاکستان کا مستقبل صنعت میں ہے، ملک کی ترقی صنعت کے بغیر نہیں ہوسکتی،پاکستان میں برآمدات میں اضافے کے لیے صنعتیں لگانے کی ضرورت ہے
، چین کی برآمدات میں اضافہ صنعتیں لگانے سے ہوا ،جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کریگا،بدقسمتی سے اب تک ہمارا شمار سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے والے ممالک میں نہیں ہوتا، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو سہولت دیں گے، سرمایہ کاروں کے لیے جتنی آسانیاں ہوں گی اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی۔رشکئی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل صنعت میں ہے، ملک کی ترقی صنعت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔