Ultimate magazine theme for WordPress.

ایک صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صحتمند ماں کا ہونا ضروری ہے، درچین مری

1 975

کوئٹہ (محمد عرفان / مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء درچین مری نے عالمی یوم صحت برائے نسواں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے صحت مند ماں کا ہو نا ضروری ہے ایسا تب ممکن ہے جب ہم خواتین کو صحت کے حوالے سے مکمل آگہی فراہم کریں گے اس وقت خواتین کو بھی معاشرے میں اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے مردوں کو آج خواتین بھی مردوں کے مقابلے میں زندگی کے ہر شعبے میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ خواتین میں ان کی صحت کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کی جائے اوران کو صحت و مختلف بیماریوں کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی روزمرہ کے کاموں کو بہتر انداز میں ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران جہاں دیگر طبقات متاثر ہوئے ہیں وہاں خواتین بھی جسمانی و نفسیاتی طور پر متاثر ہوئی ہیں لہذا ان کا بھی پورا پورا حق ہے کہ ان کوبھی صحت کی تمام سہولیات میسر ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.