Masael Quetta

صحت مند ماحول خواتین کا بھی بنیادی حق ہے، بشریٰ رند

1 578

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ عالمی یوم صحت برائے نسواں کا عالمی سطح پر منانے کا بنیادی مقصد معاشرے میں بالخصوص خواتین میں ان کی صحت کے حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے کہ حق صحت معاشرے کے دیگر تمام افراد کی طرح بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب کے خواتین کو بھی حاصل ہے۔ خواتین خواہ کسی بھی معاشرے اور ثقافت سے تعلق رکھتی ہوں ان کو اپنی صحت کا پورا پورا حق حاصل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے؛عالمی یوم صحت نسواں؛ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔

- Advertisement -

محترمہ بشریٰ رند نے کہا کہ اس عالمی دن کو دنیا بھر میں رنگ، نسل،قوم،ملک اور مذہب سے بالاتر ہو کر منایا جاتا ہے اور ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ کرنااور معاشرے میں صنفی بنیادوں پر موجود امتیاز کے خاتمے اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوی حقوق اور مواقعوں کے لیے مزید کوششیں جاری رکھنے کا اظہار بھی کرتا ہے۔یہ دن صحت نسواں سے متعلق مسائل کی نشاندھی ہی کا نہیں بلکہ ان کی حقوق، جہد مسلسل اور ان تمام مسائل کا ایک پائیدار اور مستحکم حل کی تلاش کا دن بھی ہے۔

انھوں نے کورونا وائرس سے بلا شعبہ تمام طبقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہاں خواتین بھی اس وبا سے جسمانی اور نفسیاتی طور پر متاثر ہوئیں ہیں۔ معاشرے کے دیگر تمام طبقات کی طرح خواتین کو اچھی صحت کا پورا پورا حق حاصل ہے اور اچھی صحت اور صحت مند ماحول خواتین کا بھی بنیادی حق ہے۔ آئیں ہم سب مل کر خواتین کی اس بینادی حق کی پاسداری کا عہد کریں.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.