Masael Quetta

دی کپل شرما شو‘ کی خاتون کامیڈین اسٹار کی شادی ہوگئی

3 785

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کے مقبول ترین کامیڈین پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والی خاتون کامیڈین اسٹار سوگندھا مشرا کی شادی ہو گئی۔سوگندھا مشرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اْن کے شوہر نے دلکش شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوگندھا مشرا کے شوہر اْنہیں پھولوں کی مالا پہنا رہے ہیں

- Advertisement -

جبکہ وہ نظریں جھکائے مسکرا رہی ہیں۔سوگندھا مشرا نے اپنی شادی کی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئیاپنے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اور اسی کے ساتھ آپ کی زندگی اور میرے قوانین۔کامیڈین اسٹار کی پوسٹ پر بھارتی فنکاروں سمیت مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں سوگندھا مشرا نے بھارتی مزاح نگار و اداکار سنکیت بھوسلے سے منگنی کی تھی جس کی تصویریں اْنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی

تھیں۔سوگندھا مشرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا تھا ’ہمیشہ کا ساتھی۔خیال رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ ناصرف بھارت میں مقبول ہیں بلکہ سرحد کے اِس پار یعنی پاکستان میں بھی اس شو کو خوب مقبولیت ملی ہے۔اس شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.