Ultimate magazine theme for WordPress.

نیب نے جو انکوائری شروع کی ہے وہ میری ذات سے متعلق نہیں،بشریٰ رند

2 569

اگر اس کے بعد کسی نے بھی میری ذات سے وابسطہ غلط اور بے بیناد خبر چلائی تو میں کورٹ جا کر اس کے خلاف مقدمہ کروں گی

کوئٹہ(مسائل نیوز) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے اپنے ایک بیان میں سوشل میڈیا پر انکی ذات سے متعلق خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے چےئر پرسن کیو ڈی اے کا عہدہ چھوڑے ہوئے چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے نیب نے جو انکوائری شروی کی ہے وہ میری ذات سے متعلق نہیں بلکہ محکمانہ کاروائی ہے جس میں تمام ممبران سمیت مجھ کو نامزد کیا گیا ہے جس کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے نہ تو ہم نے کوئی غیر قانونی الاٹمنٹ کی ہے نہ ہی کوئی ایسا جواز بنتا ہے جس میں ہمیں زیر تفتش لایا جائے

- Advertisement -

کیو ڈی اے کے کئی سال پرانے کیس چل رہے ہیں جن کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے کورٹ سے رجوع کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اس کا یہ مطلب تو نہیں کوئی بھی شخص سوشل میڈیا پر میری ذات کے حوالے سے میری کردارکشی کرے انہوں نے ان تمام سوشل میڈیا عناصر کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر کاروائی ہوگی جو اس طرح میری ذات کے حوالے سے بے بنیاد الزام لگا کر میری کرادر کشی کر رہے ہیں۔

نوٹ : پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ اگر اس کے بعد کسی نے بھی میری ذات سے وابسطہ غلط اور بے بیناد خبر چلائی تو میں کورٹ جا کر اس کے خلاف مقدمہ کروں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.