کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر غضنفر محمد کھیتران نے اپنے بیان میں نوجوان صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز بلوچستان کے نوجوانوں کو قتل کیا جاتا ہے جو موجودہ حکومت کی ناقامی کا منہ بولتا سبوط ہے بلوچستان کے صحافیوں کو ہر ایک دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے نوجوان نسل کیلئے کوئی روزگار وغیرہ تو دور کی بات ان کو جینے کا حق بھی حاصل نہیں بلوچستان واحد خطہ ہے جس میں ہر وقت نوجوان ہی نشانہ بنتے ہیں ہمارے شعوبائے صحافت سے تعلق رکھنے والے واحد رئیسانی کی قتل بہت بڑا سانحہ ہے اور اس طرح کے ہتکھنڈے استعمال کرکے صحافی برادری کو نہیں ڈرایا جاسکتا۔ ہمارے حوصلے بلند ہے اور ہماری حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ اس طرح کے ہتکھنڈوں کو روکھا جائے اور صحافی برادری سمیت دیگر شعوبائے زندگی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ مزید انہوں نے واحد رئیسانی کے اہلخانہ سے اظہار افسوس و دکھ کا اظہار کیا اور اللہ سے دعا کی کہ اللہ پاک واحد رئیسانی کو جنت الفردوس نصیب کریں۔