بلوچستان بھر میں زمینداری کا شعبہ تباہی سے دوچار ہیں ،رکن بلوچستان اسمبلی
کوئٹہ، صوبے میں فصلیں تباہ ،بجلی کی بندش سے زراعت کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہیں
کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءو رکن بلوچستان اسمبلی ثناءبلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان بھر میں زمینداری کا شعبہ تباہی سے دوچار ہیں بجلی کی بندش سے زراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے خشک سالی کا سایہ بھی منڈلانے لگا ہے ،
انہوں نے کہاکہ صوبے میں فصلیں تباہ ،بجلی کی بندش سے زراعت کا شعبہ مشکلات سے دوچار ہیں ،صوبائی حکومت محکمہ کیسکو کی اربوں روپے کی مقروض ہے ،اسمبلی فلور پر یقین دہانی کے باوجود کیسکو کو فنڈز جاری نہیں کئے گئے ہیں ۔ان خیالات کااظہارثناءاللہ بلوچ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
ثناءاللہ بلوچ نے کہاکہ اسمبلی فلور پر جب اس سلسلے میں آواز بلند کی گئی تو حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت کیسکو کی اربوں روپے کا مقروض ہے اسمبلی میں وعدے کرنے اور یقین دہانی کرانے کے باوجود حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے ،ترقی کے دعویدار حکومت میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔