Masael Quetta

بلوچستان، 5 روزہ انسداد پولیو مہم 5 اپریل سے شروع ہوگی

بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی

2 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی

- Advertisement -

کوئٹہ ( مسائل نیوز )بلوچستان میں 29 مارچ سے شروع ہونے والی 5 روزہ قومی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی۔ اس حوالے سے انسدادپولیو سیل کے سربراہ راشد رزاق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام 33اضلاع میں 29 مارچ سے 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم شروع ہونا تھی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں

تاہم 29مارچ کو سرکاری ملازمین کے ممکنہ دھرنے کے باعث صوبے میں انسداد پولیو کی قومی مہم ملتوی کردی گئی۔راشد رزاق کے مطابق ملتوی کی گئی پولیو مہم اب 5 اپریل سے شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ صوبے کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کےلئے 29مارچ کو کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.