بلوچستان کے نئے گورنر کیلئے احمد خان اچکزئی اور ڈاکٹر امیر محمد جوگزئی کے نام زیر غور
کوئٹہ(مسائل نیوز)گورنر بلوچستان کا وفاقی محکموں کے اجلاسوں میں عدم شرکت، وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تبدیلی کا عندیہ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی جانب سے بلوچستان میں وفاقی محکموں کے اعلی آفیسران کے اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے بلکہ گورنر کی تبدیلی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے نئے گورنر کیلئے احمد خان اچکزئی اور ڈاکٹر امیر محمد جوگزئی کے نام زیر غور ہے۔