MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں معاشی، سماجی و اقتصادی ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں،ظہور احمد بلیدی

0 476

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں معاشی، سماجی و اقتصادی ترقی کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اس مد میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے اور صوبے کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کا مذکورہ ہدف کے حصول میں ایک اہم کردار ہے، خاص طور پر عوامی انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر شعبوں کی مجموعی بہتری و انکے فروغ میں ہمیشہ معاون ثابت ہو گا یہ بات انہوں نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پالیسی 2021 کا باقاعدہ اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

تقریب سے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط،سربراہ گورننس پالیسی پروجیکٹ راشد رزاق، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات خالد سرپرہ، منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ ڈاکٹر نور محمد ، ڈائریکٹر ایس پی آر سی رفیع اللہ کاکڑ، مالیاتی مشیرایس پی آر سی فراز اے سید سمیت کوئٹہ چیمبر آف کامرس، کاروباری حضرات، صوبائی سیکریٹریوں سمیت متعلقہ حکام، میڈیا اراکین و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میرظہور احمد بلیدی، چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبد الباسط نےسٹریٹجک پلاننگ اینڈ ریفارمز سیل (SPRC) کے رفیع اللہ کاکڑ اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے متعلقہ ٹیم کی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یہ پالیسی حکومت بلوچستان اور اس سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کے اشتراک کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا جس میں حکومت نجی شعبے سے باہمی شراکت داری کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے اور مستقبل قریب میں فروغ دینے کے لیے ضروری اور اہم شعبوں میں اصلاحات اور اقدامات کو وسعت دے گا،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.