عوام کی مشکلات میں ایک اور اضافہ، موٹرسائیکلیں بھی مزید مہنگی ہونے کا امکان
کراچی (مسائل نیوز)ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جانے سے اسٹیل بھی مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں موجود موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیاں قیمتوں میں مزید اضافہ کریں گی۔ کیونکہ اپما (ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے مطابق کمپنیاں موٹرسائیکل ڈیلرز کو موٹرسائیکلیں فروخت نہیں کر رہیں۔اے پی ایم اے کے چیئرپرسن صابر شیخ کے مطابق کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ ڈالر اور اسٹیل کی قیمتوں کے تناظر میں قیمتیں مزید بڑھا دی جائیں۔ ان کا کہنا ہے