معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
لندن (مسائل نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق 34 سالہ معین علی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے حوالے سے ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ اور کپتان جو روٹ کو آگاہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ اور فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔
معین علی نے 64 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ، انہوں نے 28.29 کی اوسط سے 2914 رنز بنائے ہیں، جن میں 5 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ 36.66 کی اوسط سے 195 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ معین علی نے 112 بین الاقوامی ایک روزہ میچز اور 38 ٹی 20 میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔