Ultimate magazine theme for WordPress.

شوہر کے گنجے ہونے کا انکشاف۔۔ نئی نویلی بیگم کا طلاق کا مطالبہ

0 588

ریا ض(مسائل نیوز) سعودی عرب میں شوہر گنجا ہونے پر دلہن نے طلاق کا مطالبہ کرلیا ۔عرب میڈیا کے مطابق خاتون اور ان کے شوہر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم نئی نویلی دلہن نے شادی کے دو روز بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

- Advertisement -

مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے قانونی مشیر احمد عجب نے بتایا کہ لڑکی کے شوہر نے اس کیس سے متعلق مشاورت کی ہے، شوہر یہ پتہ لگانا چاہتا ہے کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔دوسری جانب قانونی مشیر نے بتایا کہ اگر شوہر میں پاگل پن یا جذام وغیرہ ہو تو بیوی نکاح ختم کرنے کا مطالبہ کر سکتی ہے تاہم گنجا پن کوئی عیب نہیں ہے، اس پر طلاق نہیں لی جا سکتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.