Masael Quetta

داعش نے کابل ایئر پورٹ کے خودکش بمبار کی تصویر جاری کر دی

0 590

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل(ویب ڈیسک)داعش نے کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکش حملہ کرنے والے جنگجو کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم داعش ( خراسان) کے بیان میں دعوی کیا گیا کہ کابل ہوائی اڈے پر حملہ عبدالرحمن الوگری نامی خودکش بمبار نے کیا۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجیوں، 28 طالبان سمیت کئی درجن افراد ہلاک وزخمی ہوئے۔داعش ( خراسان) سے تعلق رکھنے والے جنگجو عبدالرحمن الوگری نے کابل ہوائی اڈے کے اندر اور باہر افغانستان سے انخلا کے لیے پروازوں کے انتظار میں

- Advertisement -

جمع ہونے والے سیکڑوں افراد کے عین درمیان خود کو دھماکے سے آڑا لیا تھا۔داعش( خراسان) کے جاری کردہ بیان کو تنظیم کی اعماق نامی نیوز ایجنسی نے نشر کیا جس کے مطابق خود کش دھماکہ عبدالرحمن الوگری نے کیا۔ تنظیم نے الوگری کی تصویر بھی جاری کی ۔اعماق کے جاری کردہ بیان میں دعوی کیا گیا کہ ان کے جنگجو سکیورٹی کے تمام حصار پار کرتے ہوئے امریکی فوجیوں سے صرف پانچ میڑ فاصلے کی دوری تک پہنچ گئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.