Masael Quetta

مہنگائی کے جہنم کو عمران صاحب اپنی جعلسازی اور جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے ، مریم اور نگزیب

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مہنگائی کے جہنم کو عمران صاحب اپنی جعلسازی اور جھوٹ سے جنت ثابت نہیں کرسکتے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کا مینڈیٹ جھوٹ، دعوے جھوٹ، کارکردگی جھوٹ، معاشی اعدادوشماربھی جھوٹ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پہلے حکمران ہیں جنہیں تاریخی معاشی تباہی، بے روزگاری ، غربت کے تین سال کو اتنے فخریہ انداز میں پیش کرتے دیکھا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تین

- Advertisement -

سال میں مہنگائی کی شرح3 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہوگئی ،35 روپے کلو والا آٹا 100 روپے ہوگیا ،52 روپے کلو چینی تین سال میں 120 روپے ہوگئی ،بجلی کی فی یونٹ قیمت 11 روپے سے 22 روپے ہوگئی ، گیس کی قیمت میں 146 فیصد اضافہ ، تین سال میں5.8 فیصدکی شرح ترقی منفی 0.4 فیصدپر آگئی، تین سال میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی کے باوجود 2018 کے مقابلے میں برآمدات میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایک کروڑ

نوکریاں نہ ملیں، 50 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے ، دو کروڑ لوگ غربت کے جہنم میں چلے گئے ، تین سال میں 16000 ارب کا قرض ، گردشی قرض 1500 ارب سے تین سال میں 3300 ارب ، 33 ارب ڈالر خسارہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں 40 ارب ڈالر پر پہنچادیا،کھاد کی قیمت دوگنا ہوگئی، 5 روپے 35 پیسے ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی قیمت فی یونٹ 15 روپے کردی لیکن ڈٹ کر کھڑا ہے عمران مافیا ز،اے ٹی ایمز، آٹا چینی بجلی گیس دوائی ، ایل این جی چوروں کے ساتھ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.