MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انڈیا کے بعد امریکا سے بھی خا تو ن شادی کیلئے پاکستان آگئی

2 795

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

انڈیا کے بعد امریکا سے بھی خا تو ن شادی کیلئے پاکستان آگئی

ایک اور لو اسٹوری، امریکی خاتون نو عمر پاکستانی محبوب کی کشش میں کھنچی چلی آئی ، بونیرکی عدالت میں نکاح کرلیا ۔رپورٹ کے مطابق 48 سالہ امریکی خاتون اپنے فیس بک دوست 19 سالہ اعزاز احمد سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے بونیر پہنچ کر اسلام قبول کرکے اعزاز احمد سے نکاح کرلیا۔

سبیکا امام کی ’بولڈ’ تصاویر نے تہلکہ مچادیا

- Advertisement -

دستاویزات کے مطابق امریکی خاتون نے 3 جولائی کو ڈسٹرکٹ کورٹ ڈکر میں اعزاز احمد نکاح کرلیا تھا۔ امریکی خاتون ایزیلا فلوریس روزی رامیریز نے اسلام قبول کرکے نیا نام عائشہ نام رکھ لیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

محرم الحرام ، موبائل سروس کی بندش سے متعلق اہم خبر

قبل ازیں انجو نامی بھارتی خاتون بھی پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے ملنے اور شادی کیلئے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع دیر بالا پہنچ گئی تھی، وہ اب پاکستان میں ہے اور نصر اللہ کے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] انڈیا کے بعد امریکا سے بھی خا تو ن شادی کیلئے پاکستان آگ… […]

  2. […] انڈیا کے بعد امریکا سے بھی خا تو ن شادی کیلئے پاکستان آگ… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.