Ultimate magazine theme for WordPress.

آئین ، حقوق اور آزادی کا احترام کرتے ہیں ، تونس کے صدر کا امریکا کو جواب

1 807

تونس سٹی (ویب ڈسیک)تونس کے صدر قیس سعید نے جمہوریت کے احترام کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کی گزارش کا جواب دیتے ہوئے باور کرایا ہے کہ وہ آئین کی پاسداری اور حقوق و آزادی کے تحفظ کے شدید خواہاں ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ موقف دونوں شخصیات کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں سامنے آیا۔

- Advertisement -

امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق تونس کے صدر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئین اور اس کے تقاضوں کا احترام کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران صدر پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی کھلاڑیوں اور تونسی عوام کے ساتھ مکالمے کا سلسلہ جاری رکھیں۔اس موقع پر بلنکن نے وعدہ کیا کہ امریکا تونسی معیشت کو سہارا دے گا اور اسی طرح کووڈ 19 کی روک تھام کے میدان میں بھی مدد کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.