Ultimate magazine theme for WordPress.

ہیری، میگھن کی بیٹی لیلیبٹ کا نام برطانوی شاہی تخت کے جانشینو ں میں شامل

0 311

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی بیٹی لیلیبٹ ڈیانا کا نام برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی بیٹی کو برطانوی شاہی تخت کی جانشینی ملنے کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس

- Advertisement -

آرائیاں پھیلنے کے بعد آخر کار برطانوی شاہی خاندان نے نوٹس لیتے ہوئے برطانوی شاہی تخت کے جانشینوں میں لیلیبٹ ڈیانا کا نام بھی باقاعدہ طور پر شامل کر لیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ نے بھی شاہی تخت کے جانشینوں کی فہرست میں ہیری اور میگھن کی بیٹی لیلیبٹ کا نام بھی شامل کرلیا ہے۔شاہی خاندان کی آفیشل ویب سائٹ پر شاہی تخت کے

جانشینوں کی فہرست میں بے بی لیلیبیٹ ڈیانا ماونٹ بیٹن ونڈسر کا اپنے بڑے بھائی آرچی کے بعد آٹھواں نمبر ہے۔واضح رہے کہ لیلیبیٹ کی فہرست میں غیر موجودگی کے بارے میں بہت سے لوگوں نے یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں تھیں کہ آیا یہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا ہے یا بھر شاہی خاندان نے ڈیوک اینڈڈ چز آف سسیکس کے ساتھ جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔یہ تنازعہ برطانوی پریس کی جانب سے نشر ہونے والی خبر کہ شاہی جوڑے نے اپنی بیٹی کے نام کو ملکہ الزبتھ دوم کے نام سے منسوب کرنے کے لیے ملکہ سے اجازت نہیں لی کے بعد پیدا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.