Masael Quetta

ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

0 764

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شریک دس ٹیمیں راونڈ روبن لیگ کے تحت کھیلیں گی

یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

 

پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔ شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، 21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی میں 15 نومبر اور دوسرا کولکتہ میں 16 نومبر کو ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

کیا فوج کسی کو گرفتار کرسکتی ہے؟چیف جسٹس کا اہم بیان جاری

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.