Masael Quetta

پاکستانی قوم شجرکاری مہم میں حصہ لے ، وزیر اعظم کی درخواست

2 849

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی قوم بالخصوص نوجوان بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔وزیرِ اعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شجرکاری مہم سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہاکہ دنیا میں ہر شخص کے لیے 422 درخت ہیں، پاکستان میں صرف 5 ہیں، کینیڈا میں ہرشخص کے لیے 10 ہزار 163 درخت ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں ہر شخص کیلئے 28 درخت ہیں، گرین لینڈ میں 4964، آسٹریلیا میں ہرشخص کیلئے 3266 درخت ہیں، امریکا میں ہرشخص کیلئے699 اور فرانس میں203 درخت ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایتھوپیا میں ہر شخص کیلئے 143، چین میں130 اور برطانیہ میں 47 درخت ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.