MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کامیاب جوان پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے، سینیٹر شبلی فراز

1 834

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت سرٹیفکیٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام

- Advertisement -

ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے،جس طرح پاکستان چلتا آیا اس سے پاکستان بہت پیچھے رہا،پاکستان سے بعد میں آزادی حاصل کرنے والے ممالک ہم سے آگے نکل گئے،ہماری آبادی میں ایک بڑا حصہ نوجوانوں کا ہے،ترقی کیلئے درکار ہنر سے اپنے نوجوانوں کو آراستہ کرنا ہے،ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔سینیٹر شبلی فرازنے کہاکہ ماضی میں پالیسیاں چل رہی تھیں تاہم اس حکومت نے ترجیحات کا تعین کیا،نوجوان کونوکریاں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام ایک انقلابی قدم ہے،نئی نسل نے ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا کر ملک کو آگے لیکر چلنا ہے،ہمارا یہ پروگرام تمام سیاست سے بالا تر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.