پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کے معاملے پر ایک بار پھر گو مگو کی کیفیت ختم ہوگئی ، تین بجے روانگی
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ 6 کے باقی میچز کے معاملے پر ایک بار پھر گو مگو کی کیفیت ختم ہوگئی اور تین بجے روانگی کا اعلان کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے مستقبل پر خدشات جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کی۔ذرائع کے مطابق امارات کے حکام کی جانب سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے تھے جن میں ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے
والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی ، ایک بجے کراچی اور لاہور سے پروازوں نے ٹیک آف کرنا تھا تاہم انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی فرنچائز مالکان کے ساتھ میٹنگ ختم ہوگئی جس میں فرنچائز مالکان کو بھارت اور جنوبی افریقا کی چارٹر فلائٹس کی لینڈنگ کے معاملے پر آگاہ کیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے طلب کی گئی ایمرجنسی میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو اعتماد میں لیا گیا۔