بلوچستان میں لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، مٹھا خان کاکڑ
کوئٹہ ( مسائل نیوز) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیو لپمنٹ اینڈما حو لیات مٹھا خان کاکڑ نے کوئٹہ میں لائیو اسٹاک کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں لائیو اسٹاک کی بہتری کیلئے مربط حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ صوبے میں لائیو اسٹاک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
- Advertisement -
اس موقع پر سیکرٹری لائیواسٹاک نے بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ میں افرادی قوت کی کمی کوپورا کرنے کیلئے 1200کے قریب آسامیوں پر بھر تیوں کا عمل آخری مراحل میں ہے جس سے محکمے میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جاسکے گا اسکے علاوہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ لائیو اسٹاک 16موبائل ویٹرنری اور 300موٹر سا ئیکلو ں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔
جس سے مال داروں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی اس سال بجٹ میں ادویات کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے جانوروں کی افز ائش نسل میں بڑھو تری اور بیما ریوں کو قا بو کرنے میں آسا نی پیدا ہو گی۔سیکرٹری لا ئیو اسٹاک محمد طیب لہڑی نے بر یفنگ میں مزید کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں جدید مشینری کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔