MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ، دو افراد زخمی

0 42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مظفرآباد(ویب ڈیسک) آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کے قافلے پر فائرنگ، دو افراد زخمی

مظفرآباد کے نواحی علاقے کھاوڑہ میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسپیکر چوہدری لطیف اکبر محفوظ رہے۔

چوہدری لطیف اکبر کے مطابق وہ ایک سیاسی میٹنگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جب ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر نے بتایا کہ تین دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر انہیں دھمکیاں دی جا رہی تھیں، جن کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا، لیکن کوئی حفاظتی اقدام نہیں کیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے اور پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا اور ذمہ داروں کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

انتظامیہ کی جانب سے بیان
اے سی رورل حماد بشیر نے کہا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائرنگ اور پتھراؤ کے ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.