MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان 500 ارب ڈالر کے اے آئی منصوبے پر تنازع

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیو یارک (ویب ڈیسک) ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان 500 ارب ڈالر کے اے آئی منصوبے پر تنازع

ایلون مسک اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 500 ارب ڈالر کے ایک مصنوعی ذہانت (AI) منصوبے پر شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ اسٹار لنک کے سی ای او ایلون مسک نے اس منصوبے کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کردہ سرمایہ کاری پر تنقید کی ہے، جس میں سافٹ بینک، اوپن اے آئی اور دیگر کمپنیوں کی شرکت شامل ہے۔

اس منصوبے کا مقصد امریکہ میں اے آئی ڈیٹا سینٹرز قائم کرنا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں امریکہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے، اور اس کے ذریعے ایک لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق، اس منصوبے میں سافٹ بینک اور اوپن اے آئی جیسے بڑے ادارے سرمایہ کاری کریں گے۔ تاہم ایلون مسک نے اس منصوبے پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس میں مبالغہ آرائی کی جارہی ہے اور سافٹ بینک کے پاس صرف 10 ارب ڈالر سے کم کی رقم موجود ہے۔

ایلون مسک نے اس اقدام کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین پر بھی سخت الزامات عائد کیے ہیں۔ مسک اور آلٹمین کے درمیان اختلافات پہلے بھی رہے ہیں، کیونکہ مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی لیکن 2018 میں اسے چھوڑ دیا تھا۔

یہ تنازعہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا بحران پیدا کر رہا ہے، کیونکہ اس کا براہ راست اثر صارفین اور ٹیکنالوجی کی ترقی پر پڑ سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.