MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متھیرا نے چاہت فتح علی خان پر بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر تنقید کی

0 42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (ویب ڈیسک)اداکارہ متھیرا کی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کے خلاف تنقید

معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو بغیر اجازت ویڈیو بنانے اور اسے شیئر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ متھیرا نے کہا کہ ان کی ذاتی حدود کو پار کرنا اور ان کی بے باکی کو غلط انداز میں پیش کرنا ناقابل قبول ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بنائی گئی بلکہ چاہت فتح علی خان نے انہیں عجیب اینگل سے ویڈیو بنائی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے مہمانوں کی عزت کرتی ہیں لیکن چاہت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔

متھیرا نے کہا، “یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی شخص میری ذاتی حدود میں دخل اندازی کرے، اور ایسی حرکتوں کا کوئی جواز نہیں۔” انہوں نے کہا کہ چاہت نے ویڈیو ہٹانے کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر ابھی تک ویڈیو ہٹائی نہیں گئی اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔

متھیرا نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں ذاتی طور پر نہ گلے لگائیں نہ ہاتھ ملائیں، کیونکہ ان کی ذاتی حدود کا احترام ضروری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.