MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی وزیر خارجہ کا طالبان رہنماؤں کے خلاف انعامی رقم کا اعلان

0 43

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے سرکردہ رہنماؤں کے خلاف کارروائی میں مدد دینے پر بہت بڑی انعامی رقم پیش کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے پاس اس سے زیادہ امریکی شہری یرغمال ہیں جو پہلے رپورٹ کیے گئے تھے۔

روبیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات سچ ہے تو ہمیں فوری طور پر طالبان کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی حوصلہ افزائی کے لیے انعام کا اعلان کرنا ہوگا، اور یہ انعام اسامہ بن لادن کے لیے پیش کی جانے والی رقم سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے دو امریکی شہریوں کو رہا کرایا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بائیڈن انتظامیہ نے افغانستان میں قید دو امریکی شہریوں کو رہا کرالیا تھا، جنہیں طالبان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ذریعے آزاد کیا گیا۔ طالبان کے ایک رکن خان محمد کے بدلے ان امریکیوں کو رہا کیا گیا تھا، جنہیں طالبان نے منشیات کے الزام میں امریکی جیل میں قید کیا تھا۔

اس عمل میں قطر نے بھی اہم کردار ادا کیا اور اس تبادلے کے لیے لاجسٹک مدد فراہم کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.