Ultimate magazine theme for WordPress.

عوامی مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، گورنر بلوچستان

1 740

کوئٹہ(مسائل نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ ہم نے روز آول سے صوبہ بھر کے حالات واقعات پر کڑی نظر رکھی ہیں. اس کے علاوہ عوامی مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے کیلئے ضروری اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں تاکہ فوری نوعیت کے عوامی مسئلے بروقت حل ہو جائے. اس ضمن میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے امتحانات سے متعلق شکایات اور تحفظات کے معاملہ کو پہلے دن سے سنجیدہ لیا، میڈیکل اسٹوڈنٹس کے مختلف وفود سے گورنر ہاوس کوئٹہ ملاقاتیں کی ہیں اور طلبا و طالبات کی شکایات کے ازالہ کیلئے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) اور صوبہ کے ذمہ داران سے بھی یہ معاملہ اٹھایا. انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کے امتحانات سے متعلق شکایات کے معاملہ کو سنجیدہ لینے اور متعلقہ حکام کو رسمی خطوط لکھنے بعد اس کے مثبت نتائج برامد ہونا شروع ہوئے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو نہ صرف ملک و قوم کے مسقبل کا سرمایہ سمجھتے ہیں بلکہ نوجوان ہمارے حال کے بھی شراکت دار ہیں. ہمارا اصل مقصد یہ ہے کہ عوام کے مسائل فوری طور پر ہوجائے اور شکایات کا ازالہ جلد سے جلد ممکن ہو جائے. گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا نے تمام وفاقی اور صوبائی محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے ہی ہم بآسانی عوامی مشکلات اور شکایات کا خاتمہ کر سکتے ہیں. لہذا تمام سرکاری اداروں کے درمیان مربوط اور خوشگوار تعلقات کو برقرار رکھنا اشد ضروری ہے۔

- Advertisement -

Leave A Reply

Your email address will not be published.