4افراد نے دربار پر آئی 12 سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
نیا لاہور(مسائل نیوز) چار افراد نے دربار پر آئی بارہ سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔معلوم ہوا کہ ٹوبہ کے گاوں 328 ج ب کی رہائشی خاتون زرینہ اپنی بارہ سالہ بیٹی سمعیہ کے ہمراہ گوجرہ میں دربار بابا دیس عالم پر آئی جہاں پر ایک عورت نے انہیں نشہ آور مشروب پلا دیا اور لڑکی کو اغواء کرکے موچیوالا روڑ پر ایک مکان میں لے گئی جہاں پر چار افراد نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم
ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔